کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیشنل اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے،الگ الگ واقعات میں دو مرتبہ تماشائی حفاظتی رکاوٹیں عبور کرکے گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخل ہونے پرسیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، پہلے واقعہ میں نوجوان لڑکا وکٹ کیپر محمد رضوان سے ملنے وکٹ پر پہنچ گیا، قومی نائب کپتان نے گرم جوشی کے ساتھ تماشائی سے ہاتھ ملایا۔
دوسرے واقعے میں تماشائی بولنگ کراتے وسیم جونیئر کے پاس آگیا، ایس ایس سی یو کے اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچ گئے اور گراونڈ میں گھسنے والے تماشائیوں کو پکڑ کر باہر لے گئے اور ان کی تواضع بھی کی۔
The post پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے کے دوران 2 تماشائی اسٹیڈیم میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل