ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آفیشل گانا شائقین کے طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا، جس پر بیشتر صارفین کمپوزیشن پر تنقید کررہے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کا میوزک عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا جبکہ اس میں شہائے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے کو ’سب ستارے ہمارے‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

تین منٹ بیس سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں تمام فرنچائز کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، اس کا آغاز شہائے گل نے اپنی آواز سے کیا ہے جبکہ آفیشل گانے کے درمیان میں ریپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں جبکہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی بھی دکھائی گئی ہے۔

آفیشل ترانے پر عوامی ردعمل

پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کے بعد ملا جلا عوامی ردعمل سامنے آیا، ان میں سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور علی ظفر سے گانا تیار کروانے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پی ایس ایل 8 کا گانا اچھا ضرور ہے مگر یہ زیادہ بہتر اور اچھا ہوسکتا تھا‘۔

اسپورٹس رپورٹر قادر خواجہ نے لکھا کہ ’پی ایس ایل 8 کے گانے کے جتنے پیسے چار گلوکاروں کو کو دئیے انکے چاروں کے پیسے ملا کر کم از کم علی ظفر کو دے دیتے اچھا تو ہوتا، خیر پی سی بی کو ایک مشورہ ہے کہ پی ایس ایل کے ترانے کا کنٹریکٹ علی ظفر کو دے دیا کریں وہ سارا سال کام کرکے بہترین ترانہ دیں گے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوگی، جس میں عاصم اظہر، شہائے گل، فارس شفیع اور ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

The post ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں