شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔  

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ بہت مایوس کن صورتحال ہے کہ بار بار اور متعدد مرتبہ درخواست کی گئی کہ ہماری پرائیویسی کو ٹھیس نہ پہنچائیں لیکن لوگ بغیر کسی پشیمانی کے (شادی کی تصاویر) شیئر کررہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ ’میں سب سے ایک بار پھر عاجزی کے ساتھ درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون پیدا کریں اور ہمارے انتہائی یاد گار دن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 

 

The post شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں