بیلجیئم کے گول کیپر آرنی ایسپیل مبینہ طور پر پنالٹی کک بچانے کے دوران میدان پر گِر کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے فٹبال کلب ونکل اسپورٹ کے گول کیپر آرنی ایسپیل کی ٹیم حریف ویسٹروزیبیکے کے خلاف میچ میں 2-1 سے آگے تھی، جب وہ پنالٹی کک روکتے ہوئے دوسرے ہاف میں میدان پر گِر گئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گول کیپر کے اچانک گرنے کے بعد میڈیکل ٹیم فوراً گراؤنڈ میں داخل ہوئی اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں: فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد
دوسری جانب آرنی ایسپیل کے کلب ونکل اسپورٹ نے گول کیپر کی اچانک موت پر اہلخانہ اور دوستوں سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اچانک موت کی وجوہات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
The post بیلجیئم کے گول کیپر پنالٹی کک بچانے کے دوران میدان پر گِر کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل