وفاقی حکومت کا اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24ارب روپے کا کٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے3ارب 40 کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے جس میں سے 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا

اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی، اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔

The post وفاقی حکومت کا اسپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر 1.24ارب روپے کا کٹ لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں