لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے تی20 انٹرنیشنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان سے متعلق کپتان بابراعظم بیان سامنے آگیا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا انہیں میچ کا آرام کروایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سینچری بناکر بےحد خوش ہوں، پچ میں ابتدائی اوورز میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی ہے لیکن پارٹنرشپ قائم کرکے میچ پر گرفت کو مضبوط کیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 3 سینچریاں بنانے والے پہلے کپتان بن گئے
بابراعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن بہترین ہے، تجربہ کار اور نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینشن ہے کوشش ہوگی بینج پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ٹی20 میچ میں 87 جبکہ دوسرے میچ میں 38 رنز سے مات دی، اسی میچ میں کپتان بابراعظم نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مختصر فارمیٹ میں 3 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
The post دوسرا ٹی20؛ رضوان کی انجری سے متعلق بابراعظم کا بیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل