دنیا کے سب سے بڑے جِگسا پزل مقابلے کا ریکارڈ

میڈرڈ: اسپین میں منعقد ہونے والے جِگسا پزل کے بین الاقوامی مقابلے نے دنیا کے سب سے بڑے جِگسا پزل مقابلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2022 میں اسپین کے شہر ویلاڈولِڈ میں منعقد ہونے والی جگسا پزل چیمپئن شپ کو آفیشلی دنیا کا سب سے بڑا پزل مقابلہ قرار دیا گیا ہے۔

مقابلے میں 44 ممالک کے 2 ہزار 293 افراد شریک ہوئے۔ ان افراد نے انفرادی، جوڑوں اور چار افراد کی ٹیم کی صورت میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

یہ بین الاقوامی چیمپئن شپ، جس کا ابتداء 2019 سے ہوا،  ورلڈ جگسا پزل فیڈریشن کے تحت منعقد کرائی جاتی ہے۔

رواں سال کی پانچ روزہ چیمپئن شپ کا انعقاد 20 ستمبر سے ہوگا۔

The post دنیا کے سب سے بڑے جِگسا پزل مقابلے کا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں