نارتھ کیرولینا: ایک بچے نے ’شکنجے سے کھلونے‘ گرفت کرنے والی کلا مشین میں اوپر سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ اس مشین میں جاپھنسا جسے مشکل سے نکال لیا گیا ہے۔
شارلوٹ کے تفریحی پارک میں کلا مشین نصب تھی جس میں ٹوکن ڈال کر ایک منٹ میں شکنجے سے کھلونا یا تحفہ پکڑنا ہوتا ہے۔ تاہم 13 سالہ بچے نے اس کی بجائے مشین کے اوپر جاکر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور مشین میں بری طرح پھنس گیا۔
کیرووِنڈز نامی پارک کی انتظامیہ کے مطابق دوپہر دو بجے بچہ ’کوسمک ایکس ایل بونس گیم‘ نامی مشین بھی پھنسا تھا۔ انتظامیہ نے اسے مشکل سے نکالا تاہم اس بچے پر ایک سال تک کسی بھی پارک میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
The post کھلونوں کی چاہت میں بچہ ’کلا مشین‘ میں داخل ہوکر پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب