معروف گالفر ٹائیگر ووڈ کا ایک بار پھر طویل عرصے کیلئے گالف سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکے دائیں ٹخنے کی سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد انکا مستقبل خدشات کا شکار ہے۔
آپریشن کے باعث معروف گالفر ایک بار پھر طویل عرصے تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں، اس سے قبل یو ایس ماسٹرز میں ٹائیگر ووڈز کی کارکردگی اوسط سے بھی کم درجے کی رہی جبکہ وہ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے آغاز سے قبل دستبردار ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی گالفر ان دنوں آرام کررہے ہیں اور جلد ریکوری کا عمل شروع کریں گے تاہم ان کی واپسی کب ہوگی اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز فروری 2021 میں شدید کارحادثے کا شکار ہوئے تھے، ان کی ہڈیاں کئی جگہ سے ٹوٹ گئی تھیں جس کے بعد ٹائیگر کو متعدد سرجریوں سے گزرنا پڑا۔
The post ٹائیگر ووڈ کا ایک بار پھر گالف سے دور ہونے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل