صوبے کیلئے زیادہ میڈلز جتنے والوں پر انعامات کی برسات ہوگی، مگر کیسے؟

پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل گیمز میں صوبے کے لیے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سماجہ رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اتھلیٹس کے انعامات کا اعلان ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

نیشنل گیمز کے انفرادی ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور براونز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ، سلور میڈلسٹ ٹیم کو 5 لاکھ اور براونز میڈلسٹ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمز مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں شیڈول ہیں، ان گیمز میں پنجاب کے 200 رکنی دستے کی شرکت متوقع ہے۔

The post صوبے کیلئے زیادہ میڈلز جتنے والوں پر انعامات کی برسات ہوگی، مگر کیسے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں