کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری اور بھلائی کے لیے خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں۔
سابق کپتان یونس خان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر کرکٹ کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس ضمن میں موثر اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یونس خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کے میدان میں ملک کے لیے خدمات انجام دیں، اب بھی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، سندھ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے تو بھرپور تعاون کروں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یونس خان جیسے لیجنڈ کرکٹر کے تجربہ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،کراچی میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے،نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو اجا گر کرنے کی ضرورت ہے۔
The post سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل