انگلینڈ میں ایشیاکپ کروانے کی پیشکش؛ رمیز نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ایشیاکپ کیلئے انگلینڈ کو متبادل وینیو تجویز کرنے پر نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی انگلینڈ کو ایشیاکپ کیلئے وینیو کے طور پر تجویز کرنے پر انہیں شدید تشویش ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر مستحکم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ رواں سال بھارت میں ہے، ورلڈکپ سے قبل ایشیاکپ کا کھیلنے کا مقصد یہی ہے کہ برصغیر کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہو، رمیز راجا نے دبئی کی تجویز کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹورنامنٹ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ میزبان پاکستان نے نیوٹرل وینیو کیلئے ’’انگلینڈ‘‘ کا نام تجویز کردیا

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے نجم سیٹھی کے ایک اور بیان پر شدید غصہ ہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پی ایس ایل سیزن 9 یو اے ای میں منعقد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں ٹیکس کے مسائل ہیں، ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ہے لیکن دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان میں نہیں ہونا چاہیے، اس کا کیا مطلب ہے؟۔

قبل ازیں پی سی بی نے ایشیا کپ 2023 کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ہائبرڈ ماڈل کےطور پر دبئی، انگلینڈ کے نام تجویز دیئے۔

The post انگلینڈ میں ایشیاکپ کروانے کی پیشکش؛ رمیز نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں