4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت سر کرلی

 اسلام آباد: چار پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ خونی پہاڑی نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساجد سدپارہ اور شاہ دولت نے آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت (8126 میٹر) کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرلیا۔ اس کے بعد امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی آج صبح ہی کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ نانگا پربت سر کرلی۔

کوہ پیما ساجد سدپارہ اس سے پہلے بھی 6 تا آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرچکے ہیں اسی طرح شاہ دولت کا تعلق شمشال سے ہے اور اس سے پہلے کے ٹو کی چوٹی سرکرچکے ہیں۔

nanga parbet 2

امتیاز علی سدپارہ اس سے پہلے K2,G1,G2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں جب کہ یوسف علی کا تعلق ہوشے سے ہے اور اس سے پہلے G2,K2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں۔

The post 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت سَر کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں