ہسپانوی شخص نے اونچی ہیل کے جوتوں میں دوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

میڈرڈ: اونچی ہیل والے زنانہ سینڈل پہن کر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ اس کا سہرا ہسپانوی شخص کے سر جاتا ہے۔

34 سالہ کرسچیان رابرٹو لوپیز روڈریگزاس سے قبل عجیب و غریب ریکارڈ بناچکے ہیں اور اب انہوں نے قریباً 2.76 انچ ہیل کی سینڈل پہن کر دوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اتنی اونچی ہیل میں چلنا بھی مشکل ہوتا ہے جبکہ کرسچیان نے صرف 12.82 سیکنڈ میں ایک سومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

اس طرح یہ ایک ریکارڈ ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں 34 سالہ آندرے روڈریگزنے اتنی ہی اونچی ہیل والے جوتے پہن کر 14 سیکنڈ میں 100 میٹر فاصلہ طے کیا تھا۔ اس طرح تقریبا سوا سیکنڈ کے فرق سے کرسچیان نے یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اب باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کرسچیان کو ایوارڈ کی سند بھی دیدی ہے۔

The post ہسپانوی شخص نے اونچی ہیل کے جوتوں میں دوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں