10 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی۔
تفیصلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری، سمینہ بیگ اور نائلہ کیانی سمیت 10 کے قریب کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند اور خطرناک ترین چوٹی ننگا پربت سر کیا، پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ثمینہ بیگ نے نانگاپربت چوٹی اتوار کی صبح 11 بجکر 8 منٹ پر سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ اس سے قبل کےٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر چکی ہیں جبکہ انہیں 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کی بلند ترین چوٹی ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ سر کرنیوالے اسد علی میمن وطن واپس پہنچ گئے
قومی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت پر قومی پرچم لہرا دیا۔واجد اللہ نگری نے دیامر بیال سیکشن سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کیا تھا، واجد اللہ نگری نے یہ کارنامہ اپنی پہلی کوشش میں ہی انجام دیکر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔
اس سے قبل واجد اللہ نگری کے ٹو، بورڈ پیک، رکا پوشی اور اسپٹنک پہاڑ بھی سر کرچکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا، کوہ پیما نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون ہیں۔
The post سمینہ بیگ، نائلہ کیانی سمیت 10 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل