کوالالمپور: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے چوراہا اس وقت ملائیشیا میں قائم کیا گیا ہے جس کا گھیر 3.4 کلومیٹر ہے اور اس میں شامل ہونے کے کل 15 چھوٹے بڑے روڈ بنائے گئے ہیں۔
ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت ’پُتراجایا‘ میں واقع اس راؤنڈ اباؤٹ کو اسی نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس کا پورا نام فارس کے سلطان صلاح الدین عبدالعزیز کے نام سے معنون کیا گیا ہے۔ اس چوراہے کو ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ ’حجاز کستوری‘ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا افتتاح 2003 میں کیا گیا تھا۔ یہ اب بھی دنیا کا سب سےبڑا چوراہا ہےجسےدیکھنے کے لیے سیاح یہاں آتے رہتے ہیں۔
اگرچہ یہ مکمل گول کی بجائے انڈے کی طرح بیضوی شکل کا ہے۔ تاہم اس کے اندر ایک فائیواسٹار ہوٹل، ایک محل ہے اور مسجد بھی قائم کی گئی ہے۔ اپنی خوبصورتی کی بنا پر یہ ایک تعمیراتی شاہکار ہے جس کے اندر خوشنما سبزے کی بہتات ہے جو درختوں اور پودوں کی شکل میں ہے۔
The post ساڑھے تین کلومیٹر وسیع، دنیا کا سب سے بڑا چوراہا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب