عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 15 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف میل وِل شانی ایمانکیو کو ہرایا۔
حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملیشیا کے حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
The post پاکستان کی 15 سال بعد عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں رسائی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل