ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ ہوٹلوں کے بجائے اسپتالوں کی بکنگ کروانے لگے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں بلاک بسٹر مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ نے مہنگے ہوٹلز کے بجائے اسپتالوں میں بُکنگ کروانا شروع کردی ہے۔

15 اکتوبر کو احمد آباد کا نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم پاک بھارت میچ کی میزبانی کرے گا، جس کے باعث ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے، ایسے میں شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے کوئی دوسرا متبادل نہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید

دوسری جانب شائقین کرکٹ کا اسپتالوں میں خیرمقدم کیا جارہا ہے، جہاں مریضوں کے علاج کو ترجیع دی جاتی ہے وہاں اسپتال کم قیمتوں میں شائقین کیلئے بکنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے باعث ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل بابراعظم نے اپنا ’’بیٹ‘‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کا فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

The post ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں