ہرارے: اسکاٹ لینڈ نے دوبار ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2023 میں شرکت کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے کوالیفائینگ راؤنڈ کے سُپر سکس مرحلے میں اسکاٹ لینڈ نے 185 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو کراس ناقابلِ شکست 74 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ برینڈن مک مولین 69، جورج میونسے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرسٹوفر مک برائڈ کھاتا کھولنے میں ناکام رہے۔ کپتان رچی بیرنگٹن 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جیسن ہولڈر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 44 ویں اوور میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 45، روماریو شیفرڈ 36، برینڈن کنگ 22، نکلس پُورَن 21، کپتان شائی ہوپ 13، کیون سنکلیئر 10، الزاری جوزف 6، جونسن چارلس اور شامار بروکس 0،0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عقیل حسین 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن مک میولن نے 3، کرس سول، میٹ واٹ، کرس گرِیوز نے 2،2 اور سفیان شریف نے 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے ویسٹ انڈیز 1975 اور 1979 میں ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہے۔
The post دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کی دوڑ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل