امریکی کتے نے کتیا سے لمبی زبان کا ریکارڈ چھین لیا

اِلینوائے: امریکا میں باکسر نسل کے ایک کتے نے لمبی زبان رکھنے والے زندہ کتے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

وسط مشرقی ریاست اِلینوائے سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ کتے روکی کے مالکان بریڈ اور کرِسٹل ولیم کے مطابق ان کے پالتو کتے کی زبان غیر معمولی طور پر لمبی (5.46 انچ) ہے اور ان کے اس مشاہدے کی تصدیق اکثر اجنبی افراد کرتے رہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جوڑے نے بتایا کہ جب انہوں نے پرانے ریکارڈ یافتہ کتے موچی کو دیکھا تو ان کو معلوم ہوا کہ گینز ورلڈ ریکارڈز میں لمبی زبان رکھنے والے زندہ کتے کی کیٹیگری بھی موجود ہے۔

کرسٹل ولیم کا کہنا تھا کہ انہیں رواں سال کے ابتداء میں موچی کی موت کے متعلق علم ہوا جس کے بعد انہوں نے روکی کے ریکارڈ کے لیے اپلائی کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے جانوروں کے ڈاکٹر برنارڈ بلِیم کو روکی کی زبان کی پیمائش کی ہدایات کے ساتھ بھیجا اور پیمائش کے بعد زبان کی لمبائی 5.46 انچ سامنے آئی۔

 روکی نے یہ ریکارڈ لیبریڈر/جرمن شیفرڈ مکس کتیا زوئی سے حاصل کیا، اس کی 5 انچ لمبی زبان نے اس کے نام یہ ریکارڈ رواں ماہ کے ابتداء میں کرایا تھا۔

The post امریکی کتے نے کتیا سے لمبی زبان کا ریکارڈ چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں