جنوبی افریقہ: فطرت اور جنگلی حیات کے ساتھ ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جو شہروں میں رہنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ چندروز قبل ایک ساتھ 20 شیروں کے پانی پینے کی ویڈیو بنائی گئی جو اب تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔
جنوبی افریقا میں ایک جنگلی حیات کے تحفظ کا علاقہ ہے جسے ’مالامالا‘ کہا جاتاہے۔ یہاں سینڈ نامی ایک مشہور دریا ہے۔ اس کے کنارے پر ایک ساتھ 20 شیروں کے پانی پینے کی دلچسپ ویڈیو لیٹسٹ سائٹنگز کے سی ای او ناڈیو اوسینڈیور نے بنائی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ مالا مالا میں اپنے سفر کے آخری روز ایک صبح وہ تیندوے کی تلاش میں تھے کہ وہ نہ مل سکا۔ لیکن سب سے پہلے ہاتھیوں کے ایک خاندان کو دریائے سینڈ میں نہاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد ایک شیرنمودار ہوا، اس کے بعد ایک اور شیر سامنے آیا۔ پھر کئی شیر نیچے اترے اور ایک قطار بناکر سکون سے پانی پینے لگے۔
ناڈیو کے مطابق یہ ایک شاندار لمحہ تھا جو انہوں نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
The post ایک ساتھ 20 شیروں کے پانی پینے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب