لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو کرکٹ کی بہتری کیلئے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ کو ایڈوائزر، چیف سلیکٹر یا پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر آل راؤنڈر نے آمادگی کے اظہار کے ساتھ اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
محمد حفیظ نے ذکا اشرف سے ملاقات اور کام کرنے کی آفرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف میرے لیے قابل احترام ہیں، کرکٹ کو حقیقی معنوں میں درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے تیار ہوں تاہم بورڈ میں نوکری کا ہرگز خواہش مند نہیں۔
محم حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر دیکھنے کی خواہش ہے اس لیے میں بطور کرکٹر اپنا کردار بھی ادا کرنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔
The post ذکا اشرف کی محمد حفیظ کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر کی پیش کش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل