ڈربن: آئی سی سی نے مرد اور خواتین کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹورنامنٹس کی فاتح، رنراپ مرد، خواتین ٹیموں کو برابر انعامی رقم ملا کرے گی، ڈربن میں آئی سی سی سالانہ اجلاس میں انعامی رقم کے حوالے سے فیصلہ لیا گیا جس کے تحت آئی سی سی کے ہر ممبر کی فنڈنگ میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
تمام ممبران کو یکساں بنیاد کی تقسیم پر فنڈز ملیں گے، چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اوور ریٹ کی پابندیوں میں ترمیم کی توثیق کردی، موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے آغاز سے نئے اوور ریٹ قوانین لاگو ہوں گے۔
کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا 50 فیصد میچ فیس کا حصہ ہوگا، اگر کوئی ٹیم 80 اوور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو جاتی ہے تو اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہوگا۔
نئے ایونٹس کے لیے اب کم از کم سات مقامی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط ہوگی، آرگنائزنگ ممبر بورڈ کسی کھلاڑی کے ہوم بورڈ کو شرکت کی فیس بھی ادا کرے گا۔
The post آئی سی سی کا مرد اور خواتین ٹیموں کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل