کولمبو: پاکستان کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کی ٹیم میں دیموت کارون رتنے ( کپتان)، نشان مادشوکا، کسال مینڈس، اینجیلو میتھیوز، دنیش چندی مل، دننجایا ڈی سلوا، پاتھوم نسانکا، سدیرا سماراوکرما (وکٹ کیپر)، کامندو مینڈس، رامیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، پراوین جایا وکریما، کاسون راجیتھا، دلشان مادھوشنکا، وشوا فرنینڈو، لکسیتھا مانا سنگھے شامل ہیں۔
Sri Lanka Cricket Selectors have selected the following squad to take part in the first
test against Pakistan! #SLvPAK pic.twitter.com/c1baXxn2EV— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) July 13, 2023
دورہ سری لنکا پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک 57 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 21 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، 17 مقابلوں میں سری لنکا کو کامیابی ملی جبکہ 19 میچز ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوئے۔
The post سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل