پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
آٸی سی سی اجلاس کی ساٸیڈ لاٸنز پر ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ کے امور سمیت سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذکا اشرف اور طارق ساقا نے سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔
The post ذکا اشرف کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل