کیلی فورنیا: سمندری اودبلاؤ انتہائی چالاکی سے پیراکوں کے سرفنگ بورڈ چرارہی ہے اور اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔
کیلیفورنیا کے ساحلوں پر ’محکمہ ماہی گیری اور جنگلی حیات‘ کے ماہرین نے کہا ہےکہ اس 841 نمبر کی 5 سالہ اودبلاؤ کم سے کم تین قیمتی تختے غائب کرچکی ہے۔ اس نے سانتا کروز میں سمندری لہروں پر پھسلنے والے کھلاڑیوں کے قیمتی سرف بورڈ غائب کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اودبلاؤ ایک نایاب جانور ہے اور اسے مونٹرے بے کے مچھلی گھر میں رکھا گیا تھا۔ پھر اسے کھلے سمندر میں چھوڑا گیا تو 2021 میں اسے کشتیوں کے آس پاس دیکھا گیا تھا۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ اودبلاؤ بہت غصیلی ہوتی چلی گئی اور انسانوں کو ستانے لگی ہے۔ اب فیصلہ ہوا ہے کہ اسے پکڑ کر دوبارہ حفاظتی مچھلی گھر میں بھیجا جائے گا۔ لیکن لاکھ کوشش کے باوجود اب تک یہ ہاتھ نہیں آسکی ہے۔
The post سمندری مخلوق نے انتظامیہ کو بڑی پریشانی میں مبتلا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب