دلہن کی ٹریکٹر میں بیٹھ کر شادی میں شرکت

  لندن: برطانیہ کی دلہن اپنے عروسی لباس کے ساتھ ایک بھاری بھرکم ٹریکٹر پر بیٹھ کر شادی کے منڈپ جاپہنچی اور پورے راستے بہت مسرور دکھائی دے رہی تھیں۔

شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی انٹرِم سے کے چھوٹے سے دیہات کارنلوف سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کیتھرین مِک کی میسی فرگوسن کے ٹریکٹر میں بیٹھ کر گرجا گھر پہنچی۔ اس ٹریکٹرکو ان کے والد چلارہے تھے جو اپنے علاقے کے مشہور کسان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے والد 66 سالہ ہنری بھی اس وقت بہت مسرور تھے۔

سارے راستے لوگوں نے کیتھرین کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا اور قہقہے لگاتی ہوئی شادی کے مقام پر پہنچیں۔ ٹریکٹر کی وجہ یہ بتائی گئی کہ کیتھرین کو اپنے والدین کے پس منظر اور دہقانی معاشرے پر فخر ہیں ۔ اسی لیے وہ شادی کے اہم دن ٹریکٹر پر سوار ہوکر آئی ہیں۔

ان کے شوہر 34 سالہ کیون لاگان ہیں جو تعمیراتی ماہرہیں۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب دولہے کے اقربا بھی دلہن کی غیرروایتی سواری پر بہت خوش تھے۔

The post دلہن کی ٹریکٹر میں بیٹھ کر شادی میں شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں