براسیلیا: برازیل میں برگر کنگ نے ایک برگر کی نقاب کشائی کی ہے جو ہالی ووڈ کی نئی فلم باربی سے متاثر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برگر کنگ نے اپنے برگر میں کباب کے اوپر گلابی ونیلا ملک شیک رکھ کر ایک برگر تیار کیا ہے جو گلابی فراسٹنگ سے بنے ایک ڈونٹ اور کین فرائز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اس عجیب و غریب برگر کو فاسٹ فوڈ شائقین کی طرف سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے برگر میں موجود گلابی رنگ کے شیک کا موازنہ چبائی ہوئی چیونگم سے کیا ہے۔
واضح رہے کہ باربی فلم کو رواں ہفتے کے آخر میں برطانیہ میں ریلیز کیا جائے گا۔ ہدایتکار گریٹا جرویگ کی فلم کی شوٹنگ کے لیے گلابی رنگ کی اتنی مقدار استعمال کی گئی تھی پوری کمپنی کی عالمی سپلائی ختم ہوگئی تھی۔
The post ہالی ووڈ فلم سے متاثر ’باربی‘ برگر پیش کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب