ومبلڈن ٹینس؛ جوکووچ ناکام، ایلکاریز کا اولین گرینڈ سلم ٹائٹل

لندن: ومبلڈن ٹینس ٹرافی کارلوس ایلکاریز نے جیت لی، اسپینش اسٹار نے دفاعی چیمپئن نووک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے میں مات دیکر کیریئر کااولین گرینڈ سلم اپنا نام کرلیا۔

سربیئن اسٹار 24 واں گرینڈ سلم اور آٹھویں بار ومبلڈن ٹرافی نام کرکے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب پورا نہیں کرپائے، کارلوس ایلکاریز نے ٹرافی جیت کر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی برقرار رکھنے کا اہتمام کرلیا۔

مینز فائنل میں ٹاپ سیڈ کارلوس ایلکاریز نے جوکووچ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی، اس سے قبل جوکووچ نے ریکارڈ 35 ویں بار گرینڈ سلم سیمی فائنل میں رسائی پائی تھی۔

20 سال میں ومبلڈن فائنل، ایلکاریزنے بچپن کی بات کو درست کردکھایا

اسپینش ٹینس پلیئر کارلوس ایلکاریز نے 20 سال کی عمر میں ومبلڈن فائنل تک پہنچ کر اپنے ہموطن اور ہیرو رافیل نڈال کی ہمسری کرلی، نڈال نے بھی ماضی میں 20 برس کی عمر میں پہلا ومبلڈن فائنل کھیلا تھا۔

13 برس کی عمر میں ایلکاریز نے ایک انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ میں بھی نڈال کی طرح بننا چاہتا ہوں۔ان کا یہ پرانا انٹرویو اب اسپین میں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

The post ومبلڈن ٹینس؛ جوکووچ ناکام، ایلکاریز کا اولین گرینڈ سلم ٹائٹل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں