کراچی: ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے سابق پیسر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد پیش کردی۔
اپنے ٹوئٹ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے لکھا کہ میں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ آنے والے بہت سے سنگ میلوں میں سے ایک ہے، مزید کامیابیاں آپ کو مقدر بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ شاہین آفریدی نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی
واضح رہے کہ گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لیکر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے 19 ویں بولر بن گئے۔
The post ’مزید کامیابیاں مقدر بنیں‘ وسیم اکرم کی شاہین کو وکٹوں کی سنچری پر مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل