گوریلاؤں کو اسمارٹ فون پر ویڈیوز نہ دکھائیں چڑیا گھر کی شہریوں سے اپیل

 کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں موجود ایک چڑیا گھر نے  زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ گوریلوں کو فون  پرویڈیوز دکھانا بند کردیں۔

چڑیا گھر نے گوریلا کے حصے کی دیوار کے باہر ہدایتیں چسپاں کیں جس میں زائرین سے گوریلوں کو فون پر تصاویر یا ویڈیوز نہ دکھانے کی ہدایات درج تھیں۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے  فون کی اسکرین پر کچھ نامناسب بھی ہو سکتا ہے اورگوریلوں میں ان کے خاندان میں ان کے تعلقات اور رویے کو متاثر کر سکتا ہے۔”

چڑیا گھر میں جانوروں کے طرز عمل کی دیکھ بھال کرنے والی ہولی روس نے کہا کہ ہم نے ابھی تک گوریلوں  کے طرز عمل میں کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں کی ہے لیکن حکام اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جانوروں کی زندگیاں زیادہ سے زیادہ ’قدرتی ‘رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ گوریلے گوریلے ہی رہیں اور جب ہمارے مہمان چڑیا گھر میں آئیں  تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ گوریلوں کے ساتھ جُڑنے کیلئے ان کو  قدرتی حالت میں دیکھیں۔

چڑیا گھر نے بتایا کہ ایک ناصر نامی ایک گورہلا 2009 میں پیدا ہوا اور ویڈیوز دیکھنے کی لت لگ گئی تھی۔ اس سے متاثر ہوکر اگر وہ  کوئی انوکھا راستہ اختیار کر لیتا تو یہ اس کی زندگی پر حاوی ہو جاتا۔

The post گوریلاؤں کو اسمارٹ فون پر ویڈیوز نہ دکھائیں، چڑیا گھر کی شہریوں سے اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں