آئیووا: ایک امریکی شخص کے پاس اس وقت رنگ برنگی پینسلوں کا سب سے بڑا ذاتی ذخیرہ ہے جس میں وہ بچپن سے ہی اضافہ کررہے ہیں۔
آئیووا کے ایرون بالتھولمے اب تک دنیا بھرکی 70 ہزار سے زائد پینسلیں جمع کرچکے ہیں جن کی تعداد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ یافتہ ایمیلیو اریناس سے زائد ہے جنہوں نے ادارے کے سامنے 2020 میں 24 ہزار پینسلیں رکھی تھیں.
ایرون کے مطابق انہیں پینسلوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے دوستوں اور اقارب سے بھی پینسلوں کی فرمائش کیا کرتے تھے۔ ایرون پراعتماد ہیں کہ وہ اپنی پینسلیں شمار کرچکے ہیں اور گنیزبک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ انہیں ادارے کے افسران کے سامنے کئی طرح سے اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا۔
چند روز قبل امریکہ میں پینسل جمع کرنے والی تنظیم کے دو افراد نے ان کی پینسلیں شمار کی ہیں اور وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔
The post دنیا میں سب سے زیادہ پینسلوں کا مالک شخص appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب