لاہور: بھارت کیخلاف فائنل سے قبل بابر اعظم نے شاہینز کو مفید مشورے دیدیے۔
ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل سے قبل بابر اعظم پاکستان شاہینز کی حوصلہ افزائی کیلیے پہنچ گئے، دونوں ٹیمیں اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، پاکستان شاہینز کو اتوار کے روز پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے مقابل آنا ہے،قومی ٹیسٹ ٹیم کا سری لنکا سے دوسرا ٹیسٹ دوسرے وینیو سنہالیز اسپورٹس کلب میں پیر کو شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
کپتان بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں فائنل میں بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیا، انھوں نے قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف فتوحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حریف کا کوئی اضافہ دباؤ لیے بغیر اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔
The post بھارت کیخلاف فائنل سے قبل بابر اعظم کے شاہینز کو مفید مشورے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل