بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینے پر غصے میں بیٹ وکٹ پر دے مارا۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیا گیا تو انہوں نے وکٹ پر بیٹ دے مارا۔
بعد ازاں پریزینٹشن کے دوران ہرمن پریت کور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپائر کے فیصلے ہمارے لیے حیران کن رہے، آئندہ جب کبھی ہم یہاں آئیں گے تو خود کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بھی تیار رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان اور بھارت آج فائنل میں ٹکرائیں گے
قبل ازیں ایمرجنگ مینز ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹرز پر طنز کیے گئے تھے جبکہ انہیں نتیش رانا نے سومیا سرکار کے ساتھ الجھنے کی کوشش بھی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کی مینز، ویمنز اور اے ٹیمز کے کھلاڑی کئی مواقعوں پر دیگر ٹیموں سے الجھتے ہوئے پائے گئے ہیں۔
The post بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان آگ بگولہ، وکٹ پر بیٹ دے مارا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل