سیاحوں سے تنگ آکر ہسپانوی اسٹور نے داخلہ فیس عائد کردی

بارسلونا: اسپین کے ایک پُرفضا مقام پر واقع تاریخی اسٹور پر خریدار کم اور مشتاق زیادہ ہیں، ان کی یلغار دیکھ کر اسٹور انتظامیہ نے اندر آنے کا ٹکٹ لگادیا ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع، ’کیوویریئس میوریا‘ نامی اسٹور 1898ء میں قائم کیا گیا تھا جو اندر سے بھی تاریخی طرز تعمیر رکھتا ہے۔ یہ اسٹور ایک پُرفضا مقام پر واقع ہے جہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

اندر سے یہ قدیم تعمیر کا نمونہ ہے جہاں سیاح کھڑے ہوکر عمارت کو تکتے رہتے ہیں لیکن انہیں روایتی پنیر، مشروبات اور مسالے وغیرہ خریدنے میں کم ہی دلچسپی ہوتی ہے۔

پھر سیاحوں کی غیر معمولی آمد سے حقیقی خریداروں کو بھی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ وہ ہر جگہ تصاویر اور سیلفی بناتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹور کی انتظامیہ نے ہر آنے والے کے لیے 5 یورو فیس عائد کردی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس طرح غیر ضروری افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور وہ اندر نہیں آسکیں گے۔

The post سیاحوں سے تنگ آکر ہسپانوی اسٹور نے داخلہ فیس عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں