MrJazsohanisharma

دنیا کی چند خوفناک اور ویران رہائشی مقامات

سائنس

جب کوئی تعمیر کی جاتی ہے تو ہم کبھی اس پہلو پر غور نہیں کرتے کہ اگر ہمیں مستقبل میں اس کی مزید ضرورت نہیں رہی تو کیا ہوگا؟۔ اور کیا ہو جب ایک وقت ایسا آئے جو کچھ بنایا گیا تھا اُسے اسی حالت میں چھوڑ کر جانا پڑے۔ درج ذیل چند ایسی ہی مثالیں ہیں جہاں رہائشی یا عوامی مقامات حادثات یا زمانے کے ساتھ ساتھ ویران ہوتے چلے گئے اور اب کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔

1) ریت بھرے گھر

Untitled

نمیبیا کے علاقے کولمانسکوپے میں واقع نمیب صحرا میں بنے گھر گزرے زمانے کی داستان سناتی تھیں، جب ہیروں کی کان کنی کی جاتی تھی اور جیسے جیسے ہیروں کی مقدار ختم ہوتی گئی، لوگ یہاں سے کوچ کرنے لگے اور بالآخر یہ علاقہ ویران ہوگیا۔

2) یہ کبھی پبلک اسکول ہوا کرتا تھا

800-x-533-1-51579

ویلو گروو نامی یہ اسکول امریکی ریاست ٹینیسی میں ڈیل ہولو جھیل کے نیچے واقع ہے۔ یہ کبھی ایک ترقی پذیر کمیونٹی کا حصہ تھا، لیکن 1942 میں حکومت نے زمین خریدی اور خاندانوں کو ان کے گھروں سے بےدخل ہونے پر مجبور کیا تاکہ یہاں ڈیم بنایا جا سکے۔

3) دہائیوں سے غرقاب طیارہ

800-x-533-2-90442

 

یہ ویلز کے ساحل پر گر کر تباہ ہونے والا P-38 طیارے کی باقیات ہے۔ امریکہ نے WWII کے دوران اسے بڑے پیمانے پر ایک لڑاکا طیارے اور ٹیکٹیکل بمبار کے طور پر استعمال کیا تھا۔

4) یہ راستہ کافی گہرا لگتا ہے

800-x-533-7-40705

یہ خوفناک سیڑھیاں ویانا میں موجود لاوارث فلاک ٹاور کے اندر ہے۔ انہیں طیارہ شکن گن بلاک ہاؤس ٹاورز کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جو WWII کے دوران نازی جرمنی نے بنائے تھے۔ اس جگہ نے فضائی حملے سے پناہ گاہوں کے طور پر بھی کام کیا۔

5) رولر کوسٹر

800-x-801-4-36488

یہ کسی خوفناک سائنسی فلم کی طرح دکھنے والا یہ رولر کوسٹر پارک جاپان کے نارا ڈریم لینڈ پارک میں ہے۔ یہ کیلیفورنیا میں ڈزنی لینڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ 2005 میں بند ہونے تک یہ رولر کوسٹر پارک 45 سال تک فعال رہا۔

6) ویران ہوٹل

800-x-801-5-58730

اگرچہ یہ وسیع اور دیوہیکل مجسموں والی سیڑھیاں مندر کی لگتی ہیں لیکن یہ درحقیقت ایک پرانے ترک شدہ ہوٹل کی طرف لے جاتی ہیں جو سالوں سے ویران پڑا ہے۔

The post دنیا کی چند خوفناک اور ویران رہائشی مقامات appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی