MrJazsohanisharma

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستانی کپتان نے سابق بھارتی کرکٹرز، فینز کو جواب دیدیا

ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی شاہینز کے کپتان محمد حارث نے سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید کا جواب دیدیا۔

پاکستان شاہینز کے نوجوان کپتان محمد حارث نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے ہمارے پلئیرز نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں بھیجنے کے لیے نہیں کہا۔

انہوں نے پاکستانی شاہینز کی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی میچز کھیلنے کا تجربہ تھا لیکن ہم نے کتنے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں؟ صائم نے 5، میں نے 6 کھیلے جبکہ بھارتی ٹیم کے یہ نوجوان کھلاڑی 260 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیںم بھارتی فینز اور سابق کرکٹرز کو ہار تسلیم کرنی چاہیئے تھی۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت کو شکست؛ ’کام ایسے کیا جاتا ہے‘، شاہد آفریدی

قبل ازیں بھارت کے سابق کرکٹرز اور شائقین نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ میچ تجربہ کار پاکستانی کھلاڑیوں اور نسبتاً نوجوان ہندوستانی ٹیم کے درمیان مقابلے جیسا تھا، پاکستانی ٹیم میں بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے کھلاڑی شامل تھے، جیسے کہ محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، اور صائم ایوب جبکہ انڈیا اے کا اسکواڈ بنیادی طور پر نوجوانوں پر مشتمل تھا جس کی قیادت 20 سالہ یش دھول کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیاکپ جیت لیا

لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے کئی سینئرز کے ساتھ ٹیم بھیجی، ہم نے ان سے چھوٹے بچوں کو ٹورنامنٹ میں بھیجنے کا نہیں کہا تھا۔

واضح رہے کہ اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک 128 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 353 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔

The post ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستانی کپتان نے سابق بھارتی کرکٹرز، فینز کو جواب دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں