’’بھارت سے شکست؛ شاداب کو آرام اور اسامہ کو کھلایا جائے‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی سرفراز احمد کے حق میں آواز بلند کردی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سوال اُٹھایا کہ ’’ کپتان کے دماغ میں یہ بات کس نے ڈالی ہے کہ کسی سے مشورہ نہیں لینا آپکو فیصلہ خود کرنا ہے، سرفراز احمد کی کرکٹ کے جتنے سال باقی ہیں اسے استعمال کرلیں، آپ انکے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کیساتھ زیادتی کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث کو مواقع نہیں دیئے جارہے وہ ٹیم کے ساتھ ہیں بہتر ہوتا کہ سیریز کے دوران سرفراز احمد کو موقع دیتے تا کہ کپتان کو معلوم ہوتا کہ انہیں کس وقت کس ٹیم کیخلاف کھلانا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’سرفراز، عماد کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی‘‘

اظہر علی نے پلئینگ الیون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نائب کپتان شاداب خان کو آرام کروا کر اسامہ میر کو موقع دیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ روی شاستری نے بھی شاہین کو دورانِ کمنٹری ٹرول کردیا

بھارت کے خلاف میں اچھا آغاز ملنے کے بعد مڈل اوورز میں سلو بیٹنگ کرنے پر انہوں نے بابراعظم اور رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اٹیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن دونوں پلئیرز نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے بھارتی بالرز کو کم بیک کرنے کا موقع ملا۔

The post ’’بھارت سے شکست؛ شاداب کو آرام اور اسامہ کو کھلایا جائے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں