آئی س سی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف 9 اوورز میں بغیر کسی نقصان 75 رنز بنالیے۔
دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی افغان ٹیم کو کم از کم اسکور پر آؤٹ کرکے فتح یقینی بنائیں۔
اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کم بیک کی کوشش کریں گے، پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے نجیب اللہ زادران کی جگہ اکرام علی خیل کو شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید اور ریس ٹوپلی شامل ہیں۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی
The post ورلڈکپ؛ افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف جارحانہ آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل