آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہیے اور بطور بیٹر کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ رائے دی تھی کہ بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، وہ بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی وہ کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ روی شاستری نے بھی شاہین کو دورانِ کمنٹری ٹرول کردیا
سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی بھارت کے خلاف میں اچھا آغاز ملنے کے بعد مڈل اوورز میں سلو بیٹنگ کرنے پر انہوں نے بابراعظم اور رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اٹیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن دونوں پلئیرز نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے بھارتی بالرز کو کم بیک کرنے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں: ’’بھارت سے شکست؛ شاداب کو آرام اور اسامہ کو کھلایا جائے‘‘
بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو 155 پر محض 2 وکٹوں کا نقصان ہوا تھا تاہم گرین شرٹس 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس انہیں تنقید کا سامنا ہے، قومی ٹیم نے اپنی 8 وکٹیں صرف 36 رنز پر گنوائیں اور بھارت نے میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں
واضح رہے کہ بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر سمیت کئی سابق کرکٹرز بابراعظم کی کپتانی پر سوالات اُٹھاتے رہے ہیں، سابق کرکٹرز کا موقف تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں گرین شرٹس جارحانہ کھیل کھیلنے کے بجائے دفاعی انداز اپنا لیتی ہے جو متعدد شکستوں کی وجہ ہے۔
The post ورلڈکپ؛ شعیب ملک کا بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل