سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بیٹنگ انداز میں تبدیلی کا مشورہ دیدیا۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بابر کو اپنی شخصیت، کھیل کے انداز اور سب سے بڑھ کر اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’پاکستانی بیٹرز کی ہمیشہ سے اٹیک کرنے کی تاریخ رہی ہے، عمران نذیر، شاہد آفریدی، سعید انور اور عامر سہیل ابتداء ہی سے حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے تھے، انہیں نمبر 3 پر انہیں کھلاڑیوں کی طرح ذمہ داری لینا ہوگی‘‘۔
مزید پڑھیں: بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو دھول چٹاسکتی ہے، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’’ ٹیم ویسے ہی کھیلتی ہے جس طرح کپتان کھیلتا ہے، بابراعظم اور روہت شرما دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ایک نے 50 رنز بنائے جبکہ دوسرے نے 80 رنز بنائے تاہم کسی نے سینچری اسکور نہیں کی لیکن فرق صرف انداز کا تھا‘‘۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شعیب ملک کا بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ
گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر پاکستان 190 کا تعاقب کر رہا ہوتا تو ان کی ذہنیت صرف کھیل جیتنے کی ہوتی، چاہے وہ 35 یا 40 اوورز میں پہنچ جائے۔ کپتان دفاعی ہوگا تو ٹیم بھی دفاعی ہوگی، آپ کمرے میں موجود 10 دیگر کھلاڑیوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ، ‘آپ مثبت کھیلیں لیکن میں ایک اینڈ سنبھال کر رکھوں گا۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ماضی میں بھی بابراعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔
The post ورلڈکپ؛ گمبھیر نے بابراعظم کو بیٹنگ انداز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل