آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی سی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو دھول چٹاسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دیتے ہوئے سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے کہا کہ ’’ پاکستانی ٹیم بھارت کو اتنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا، ہم نے انہیں ایک موقع دیا لیکن اگر آپ اس طرح کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوبارہ ایسے مواقع نہیں ملیں گے‘‘۔
مزید پڑھیں: ’’ورلڈکپ؛ بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے‘‘
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بیان دیا تھا کہ پاکستان کم بیک کرے گا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے گا، جس پر سری سانتھ مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ بھارتی صحافی کا اسٹیڈیم میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی سی ٹیم بھی پاکستان کی موجودہ پلئینگ الیون کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان مسلسل آٹھویں بار شکست سے دوچار کیا تھا۔
قبل ازیں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے بدترین ہار کے بعد میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے کیونکہ گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے۔
The post بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو دھول چٹاسکتی ہے، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل