’’ورلڈکپ؛ ابراراحمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز دی تھی‘‘

 کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ مسٹری اسپنر ابراراحمد کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز سلیکٹرز نے رد کردی تھی۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہماری کرکٹ کمیٹی کا خیال تھا چونکہ ورلڈکپ میں ٹیم کا سامنا مختلف سائیڈز سے ہوگا اس لیے ابرار احمد کو اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تاہم سیلکٹرز نے تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی ٹیمیں پہلی بار ان کا سامنا کرتیں، یہ میرا اور محمد حفیظ کا مشورہ تھا، ایشیاکپ میں ہمارے اسپنرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا تھا، اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی تھی۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے شکست؛ عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر کامران اکمل بھی ناراض

دوسری جانب ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان، اسامہ میر اور محمد نواز کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

The post ’’ورلڈکپ؛ ابراراحمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز دی تھی‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں