ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی بڑے مارجن سے جیت درج کرکے نیٹ ریٹ کو بہتر بنائیں اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مارکس اسٹونس کی جگہ کیمرون گرین کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سابق چیمیئیز کو اَپ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

The post ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں