آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت جیت گیا ہے۔
ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ بھارتی بورڈ نے پچ تبدیل کر ڈالی
میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
Why India captain Rohit Sharma throws the coin far away at the toss so the opposition captain doesn’t see it pic.twitter.com/WZMnVRzhpQ
— Samiullah Habib (@Samikhan1982) November 16, 2023
There’s some controversy with toss as Rohit Sharma throws the coin far away where the result ain’t visible to Kane Williamson and that’s how they give the result in India’s favor: Pak Former Cricketer Sikandar Bakht
#INDvNZ pic.twitter.com/TtVFS10IVA
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) November 15, 2023
Haa behan ke ❤️de .
Kya 2022 T20 WC Ind vs Pak bhi Fix tha ,Kyuki Rohit ne Uss time bhi Dur coin flip ki thi
Or rahi baat Kane me Hasne ki ,To aapka Zimbu Bhi Eng ke saath Toss harne pe Hasa tha . pic.twitter.com/pET6d021RM
— King Kohli Forever (@DilKhush591357) November 15, 2023
The post ورلڈکپ میچز کے دوران ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل