بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم 19 نومبر کو کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔
ڈیفنس پرو برائے گجرات نے اعلان کیا کہ بھارتی فضائیہ کی ایک ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ سے قبل 10 منٹ ائیرشو فارمنس کا مظاہرہ کرے گی، جس سے میدان میں بیٹھے شائقین لطف اندوز ہوسکیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے بعد آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر گزشتہ روز فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
The post بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا انعقاد کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل