شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اَپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سے بی کیٹیگری میں کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹیگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹیگری میں کر دیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود 30 ٹیسٹ میچوں میں 1597 رنز بنا چکے ہیں اور بحیثیت کپتان ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

The post شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں