ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ ہے؛ احمد شہزاد کی ابوظہبی میں لِیگ کھیلنے سے معذرت

 لاہور: اوپنر بلّے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وہ ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کھیلنے کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی-10 لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی تھی جس پر ان کا شکرگزار ہوں تاہم میں نے ابوظہبی جانے سے معذرت کرلی ہے۔

احمد شہزاد نے مزید لکھا کہ ہمیشہ پاکستان کو فوقیت دی ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرتا رہوں گا اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے نوجوان کرکٹرز کے لیے مثال بننا چاہتا ہوں۔ بنگال ٹائیگرز کا بھی شکریہ جنھوں نے مجھے پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا۔

احمد شہزاد نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ اور پانچ روزہ ٹیسٹ 2017 میں کھیلا تھا جب کہ ٹی-20 میں آخری میچ 2019 میں کھیلا تھا اور تب سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں تاہم مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

احمد شہزاد نے 81 ایک روزہ میچز میں 2 ہزار 605 رنز اور 59 ٹی-20 میچز میں 1471 رنز بنا سکے جب کہ 13 ٹیسٹ میچوں میں 982 رنز سمیٹے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں انھوں نے 2 وکٹیں بھی لی ہیں۔

The post ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ ہے؛ احمد شہزاد کی ابوظہبی میں لِیگ کھیلنے سے معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں