پارک میں کھیل کود کیلئے روزانہ اکیلے بس کا سفر کرنے والی کُتیا

سیئٹل: امریکا میں ایک ایکلیپس نامی کتیا اپنی ذہانت کی وجہ سے کافی مشہور ہورہی ہے جو خود بس پکڑ کر پارک میں کھیلنے کیلئے جاتی ہے اور بس میں ہی بیٹھ کر واپس گھر آجاتی ہے۔

سیئٹل امریکا سے تعلق رکھنے والی ایکلیپس پارک تک پہنچے کیلئے ہر روز بس کا سفر کرتی ہے اور وہاں چند گھنٹے کھیلنے کے بعد بذریعہ بس ہی واپس گھر آجاتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے کالر میں بس پاس بھی لٹکا ہوا ہوتا ہے۔

ایکلیپس کے مالک جیف ینگ نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک دن اپنی مخصوص بس کے آنے کے انتظار میں کھڑے تھے۔ دریں اثنا ایک بس آئی اور ایکلیپس نے اپنے مالک کے بغیر بس میں چھلانگ لگا دی اور چند اسٹاپس کے بعد خود ہی واقف پارک نظر آنے پر بس سے اتر گئی۔

جیف کو جلد ہی یہ احساس ہوگیا کہ اکلیپس کو راستوں کی جانکاری اچھی طرح ہوگئی ہے، لہٰذا انہوں نے بھروسہ کرتے ہوئے اسے اکیلے پارک میں جانے کی اجازت دے دی، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ چند گھنٹے بعد واپس آجاتی ہے۔

The post پارک میں کھیل کود کیلئے روزانہ اکیلے بس کا سفر کرنے والی کُتیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں