کراچی: دوسری پی ایس اے میکڈونلڈز جونیئر اوپن اینڈ سیٹیلائٹ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز آج ہوں گے۔
پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پر ایک ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں اتوار کو سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوا۔ ویمن ایونٹ میں انعم مصطفی نے دامیہ خان اور ثنا بہادر نے کومل خان کو شکست دی۔
بوائز انڈر15 ایونٹ میں حارث زاہد نے عمر احمد عثمانی اور ریان بہادر نے عبدالاحد بٹ کو زیر کیا۔ بوائز انڈر13 ایونٹ میں ایم بن عاطف نے راحیل اور فیضان علی نے پنجاب کے ایم حسنین کو مات دی۔
بوائز انڈر9 ایونٹ میں ایم عاصم نے ابان خان کو اور ایم بن نسیم نے فیض خان کو ہرادیا۔
The post میکڈونلڈز جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے فائنلز آج ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل